ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی سے امرتسراور لکھنؤ تک کہرے کا قہر: دیکھنے کی صلاحیت صفر

دہلی سے امرتسراور لکھنؤ تک کہرے کا قہر: دیکھنے کی صلاحیت صفر

Sat, 16 Jan 2021 20:52:50    S.O. News Service

نئی دہلی،16/جنوری (آئی این ایس انڈیا) قومی دارالحکومت دہلی امرتسر اور لکھنؤ سے لے کر پورے شمالی ہند تک آج صبح کہرنے اپنی گھنی چادر میں لپیٹ لیا ہے۔ پورے علاقے میں دیکھنے کی صلاحیت صفر رہی۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق کہرے نے جمعہ کی شام سے ہی اپنا اثر دکھانا شروع کردیا تھا۔ آئی ایم ڈی کے مطابق اتوار تک راحت ملنے کی کوئی امید نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو کہرے سے نجات مل سکتی ہے۔ لوگ کہرے کے ساتھ ساتھ سخت سردی سے بھی پریشان ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت دہلی کے پالم میں ہفتے کی صبح درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو آئندہ 24 گھنٹوں تک 0.2 ڈگری اور اس سے نیچے رہنے کی امید ہے۔ صفدرجنگ میں آج صبح درجہ حرارت 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ توقع ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں یہ 1.2 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ 


Share: